پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
👁️ 162 بار دیکھا گیا
پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد/ پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
صبح خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات پارا چنار سمیت مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پنجاب کے جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے اور ٹھنڈی ہواں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، مردان، پشاور، کوہاٹ، پارا چنار، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر آج آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
سندھ، مشرقی بلوچستان اور وسطی و جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان 5 ملی میٹر، کالام 04 ملی میٹر، پشاور، چلاس 03 ملی میٹر، دیر اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، دادو 49 ڈگری سینٹی گریڈ، روہڑی، مٹھی، سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور پنجاب کے شہر بھکر، رحیم یار خان، بہاولنگر میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C