پوٹن اور احمد الشراع کی ملاقات، شام میں روسی فوجی موجودگی پر غور
👁️ 325 بار دیکھا گیا
پوٹن اور احمد الشراع کی ملاقات، شام میں روسی فوجی موجودگی پر غور
ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز کریملن میں اپنے شامی ہم منصب احمد الشراع سے ملاقات کی، جہاں بات چیت میں شام میں روس کی آئندہ فوجی موجودگی جیسے حساس معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
دسمبر سن 2024 میں الشراع کی اسلام پسند اتحادی جماعت کی جانب سے روس کے اتحادی بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ماسکو نے الشراع کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ قائم رکھا جا سکے۔
روئٹرز نے اس ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ روس شمال مشرقی شام کے شہر قامشلی کے ہوائی اڈے سے اپنی افواج واپس بلا رہا ہے تاہم توقع ہے کہ وہ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع اپنے بڑے فضائی اڈے حمیمم اور طرطوس کی بحری تنصیب کو برقرار رکھے گا۔
شام کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ماسکو کے اس اقدام کو دمشق میں خیرسگالی کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ پیغام بھی سمجھا جا رہا ہے کہ روس، الشراع کی جانب سے پورے ملک میں مرکزی اختیار قائم کرنے کی کوششوں کے دوران، شامی سرکاری افواج اور کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان لڑائی میں فریق نہیں بنے گا۔
ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے ابتدائی کلمات میں پوٹن نے الشراع سے کہا، ’’میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ شام کی علاقائی سالمیت کی بحالی کا عمل رفتار پکڑ رہا ہے۔‘‘
2024 ء میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد روس کے دوسرے دورے پر آئے الشراع نے شام اور وسیع تر خطے میں صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد پر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C