پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کا سرقلم کرنے والے 8 مجرموں کو سزائیں
👁️ 241 بار دیکھا گیا
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کا سرقلم کرنے والے 8 مجرموں کو سزائیں
پیرس (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) فرانس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جمعے کے روز 8 افراد کو سزائیں سنائیں۔ ان پر پیرس میں چار سال پہلے ایک ٹیچر سیموئیل پیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
47 سالہ پیٹی کو 16 اکتوبر 2020 کو ان کے اسکول کے سامنے قتل کردیا گیا تھا۔ ا س سے چند روز پہلے پیٹی نے اپنی کلاس میں آزادی اظہار کی ایک بحث کے دوران پیغمبرِ اسلام کے خاکے دکھائے تھے۔18 سالہ حملہ آور کو جس کا تعلق چیچنیا سے تھا، پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
جن لوگوں پر پیرس کی عدالت میں دہشت گردی کے الزامات میں نومبر کے آخر سے مقدمہ چل رہا تھا انہیں اعانتِ جرم کے بعض کیسز میں اور بعض کو قتل سے پہلے آن لائن نفرت انگیز مہم چلانے کے الزامات کا سامنا تھا۔
سزائیں سنائے جانے کے وقت پیرس کا 540 نشستوں والا کورٹ روم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ یہ پیٹی کے قتل کے مقدمے کی آخری سماعت تھی۔
ماحول میں تلخی کے سبب 50 سے زیادہ پولیس افسر نگرانی پر معمور تھے۔ سزا سناتے ہوئے لوگوں کے شور کے باعث جج کو بار بار فیصلہ روک کر خاموش رہنے کا حکم دینا پڑا۔
پراسیکیوٹرز نے ملزمان کے لیے 18 ماہ سے لے کر 16 سال تک کی سزاؤں کی درخواست کی تھی۔ ملزموں میں قاتل عبدالاخ انزوروف کے دوست شامل تھے جنہوں نے قتل کے لیے ہتھیار خریدنے میں مدد کی تھی اور اس کے علاوہ اسکول کی اس لڑکی کے والد بھی جس کےجھوٹ پھیلانے پر ان تمام واقعات کی نوبت آئی۔
نیشنل اینٹی ٹیررزم پراسیکیوٹرز نے عدالت سے آٹھ میں سے چار ملزموں کے جرم کی شدت میں کمی اور دو کم عمر ملزموں کے خلاف الزامات ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔جس پر پیٹی کی بہن نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
پبلک پراسیکیوٹر نے نائم بوداؤد کے لیے چودہ سال اور اعظم ایسپسرخانوف کے لیے سولہ سال کی سزا تجویز کی تھی۔
پیٹی پر حملہ فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبرِ اسلام کے خاکے شائع کرنے کے خلاف متعدد مسلم ممالک میں احتجاج اور آن لائن اس کے خلاف تشدد کی کالز کے بعد پیش آیا۔
پیٹی کے قتل سے چند ہفتے پہلے اخبار نے ان خاکوں کی جو مسلمانوں کے نزدیک انتہائی توہین آمیز اقدام ہے، دوسری مرتبہ اشاعت کی تھی اور یہ وہ موقع تھا جب 2015 میں پہلی مرتبہ خاکے شائع کرنے پر مسلم انتہا پسندوں کی جانب سے اخبار کے دفتر پر حملے کے کیس کی سماعت شروع ہو رہی تھی۔
پیٹی نےاسکول میں قومی وزارتِ تعلیم کی جانب سے لازمی، آزادی اظہار پر لیکچر کے دوران خاکوں پر بات کی اور پیغمبرِ اسلام کے خاکے طلبا کو دکھائے۔ اور کہا جسے اس پر اعتراض ہے وہ کلاس سے چلا جائے۔
پیٹی کے خلاف آن لائن مہم بھی چلائی گئی اور اس لیکچر کے گیارہ روز بعد جب وہ گھر جا رہے تھے تو انزوروف نے ان پر حملہ کرکے ان کا سر قلم کردیا۔ اور سوشل میڈیا پر دکھایا بھی۔ بعد میں جب وہ مسلح حالت میں پولیس کی جانب بڑھا تو پولیس نے اسے گولی ماردی۔
پیٹی کی موت فرانس میں معاشرتی سطح پر بہت سے اثرات کا باعث بنی اور ملک کے بہت سے اسکولوں کو ٹیچر سیموئیل پیٹی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3600 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2579 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C