چارسدہ میں صوفی بزرگ بابا صاحب مزار کا خادم ذبح، لاش جلا دی گئی، ملزم گرفتار
👁️ 287 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں صوفی بزرگ بابا صاحب مزار کا خادم ذبح، لاش جلا دی گئی، ملزم گرفتار
چارسدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے مشہور بزرگ بابا صاحب مزار میں رات کے وقت مزار کے خادم کوذبح کرنے کے بعد ان کے نعش کو جلادی گئی۔
پڑانگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندار اندر ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کی حدود میں مشہور صوفی بزرگ بابا صاحب کے مزار میں خادم 70 سالہ دوست محمد سکنہ مہر آباد معیار مردان کو رات کے وقت کسی نے بے دردی سے ذبخ کر کے انکی نعش کو جلادیا۔ مقتول لنگرخانہ میں مامور تھا۔
#چارسدہ ۔تھانہ پڑانگ کی حدودمیں واقع حضرت بابا صاحب کےمزار کےخادم 70سالہ دوست محمد بابا سکنہ مہرآباد مایار مردان حال مقیم لنگر خانہ مزارحضرت بابا صاحب کو رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے ذبح کرنےکےبعد اسکےلاش کوآگ لگاکرجلا دیا. @a_siab @azzkhann @AVTkhyber_tv @SarmadSultanS pic.twitter.com/SOQhicatvm
— Syed Shah Raza Shah (@shahrazashah20) February 28, 2021
پڑانگ پولیس نے علی الصبح لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پشاور کو بھیج دی۔
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان، ایس آئی جہانگیر خان بمع دیگر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے جلی لاش اور لنگر خانہ کا معائنہ کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایک گھنٹہ میں اصل ملزم محمد نور خان ولد محمد ولی سکنہ کلفٹن کراچی حال ملاکنڈ درگئی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
چارسدہ : تھانہ پڑانگ کی حدود بابا صاحب مزار میں لنگری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برامد۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری pic.twitter.com/jmsNrMEFl1
— KP Police (@KP_Police1) February 28, 2021
گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C