پاکستان میں ایک سال میں 6 صحافی قتل کردیے گئے، 11 پر حملے ناکام ہوئے، فریڈم نیٹ ورک
👁️ 151 بار دیکھا گیا
پاکستان میں ایک سال میں 6 صحافی قتل کردیے گئے، 11 پر حملے ناکام ہوئے، فریڈم نیٹ ورک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں آزادئی صحافت اور میڈیا کارکنوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم نے 2024 کو پاکستان میں صحافیوں کے لیے مہلک ترین برسوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
تنظیم کے مطابق 2024 میں پاکستان میں چھ صحافیوں کو قتل کیا گیا جب کہ 11 کو قتل کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔
فریڈم نیٹ ورک کی طرف سے جمعرات کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے باوجود حکومتیں ان قوانین کو پوری طرح نافذ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
یہ رپورٹ دو نومبر کو منائے جانے والے صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثناٰ کے خاتمے کے عالمی دن سے قبل جاری کی گئی ہے۔
فریڈم نیٹ ورک کے سربراہ اقبال خٹک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کے قوانین کے نفاذ کے لیے سیاسی عزم اور وسائل کی کمی کی وجہ سے صحافیوں کو ایک مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے۔
ان کے بقول صحافیوں کے تحفظ کے لیے محفوظ میکنزم وضع کیے بغیر یہ قوانین غیر مؤثر رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران مطابق صحافیوں کے خلاف 57 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے سب سے زیادہ 21 واقعات سندھ میں، 13 واقعات پنجاب میں ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 12، خیبر پختونخوا میں سات جب کہ بلوچستان میں دو واقعات رپورٹ ہوئے۔
نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین صحافیوں کو بھی مختلف عناصر کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں سرکاری عہدے داروں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور کئی دیگر عناصر ملوث پائے گئے۔
فریڈم نیٹ ورک نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے صحافیوں کے خلاف مجرمانہ واقعات کے استثناٰ کو ختم کرنے کو ضروری قرار دیا ہے اور حکومت سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن جلد از جلد قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس رپورٹ پر کسی حکومتی عہدے دار نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C