چیف جسٹس کے قتل سے متعلق فتوے کو غیرشرعی قرار دیا تو 500 دھمکی آمیز پیغامات ملے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
👁️ 155 بار دیکھا گیا
چیف جسٹس کے قتل سے متعلق فتوے کو غیرشرعی قرار دیا تو 500 دھمکی آمیز پیغامات ملے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس میں انھوں نے جب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک مذہبی جماعت کی طرف سے قتل سے متعلق فتوے کو غیرآئینی اور غیرشرعی قرار دیا تو اس کے بعد انھیں چار سے پانچ سو دھمکی آمیز پیغامات ملے۔
اسلام آباد میں جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے پر شدت پسندی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملک میں قوانین کی بھی پرواہ نہیں کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے توہین کی بھی ہو تو اس کی سزا دینا ریاست یا حکومت کا کام ہے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ قانون میں ہجوم کے ذریعے تشدد کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔ ان کے مطابق توہینِ مذہب کے قوانین میں سزائے موت سمیت چار مختلف سزائیں ہیں مگر ’عام طور پر چاروں جرائم کے ارتکاب کی سزا ایک ہی سمجھ لی جاتی ہے۔‘
ان کے مطابق ’گستاخی رسالت‘ کے مرتکب شخص کی قانون میں سزا تو سزائے موت ہے مگر ’قرآنِ کی بے حرمتی‘ کی سزا عمر قید ہے۔ اسی طرح ’امتناع قادیانیت آرڈیننس‘ کی خلاف ورزی کی سزا تین سال قید ہے۔ انبیا، صحابہ و اہل بیت کی شان میں گستاخی کی سزا سات برس قید ہے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ توہینِ رسالت کے معاملے پر کسی کو قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ’قتل کا فتویٰ دینا یا قانون ہاتھ میں لے کر خود انصاف کی کوشش غیر شرعی اور غیر آئینی ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’عدم برداشت کے باعث لوگ مذہبی معاملات میں کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ مگر یہ بات واضح ہے کہ شریعت کسی شخص کو دوسرے کی جان لینے کا اختیار نہیں دیتی۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C