چین میں کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 1016 ہو گئی
👁️ 118 بار دیکھا گیا
چین میں کورونا وائرس سے مزید 103 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد 1016 ہو گئی
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے صوبے ہوبی میں حکام نے ایک ہی دن میں ایک سو تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ یوں جب سے یہ وبا پھیلنی شروع ہوئی تب سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس کے ساتھ ہی بعض دیگر علاقوں سے بھی پانچ مزید افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ چین میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے لوگوں کی تعداد 1016 ہوگئی ہے۔
چین میں اب تک تقریبا بیالیس ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں 319 سامنے آئے ہیں۔
اس دوران چینی صدر شی جنپنگ نے کورونا وائرس متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے بعض ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق انہوں نے صورت حال کو اب بھی بہت ہی سنگین بتایا ہے۔ چین میں حکومت نے اس وبا سے نمٹنے میں ناکام رہنے پر کئی حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
اس وبا سے چین کی معیشت پر بھی برا اثر پڑا ہے اور چینی حکومت میں سینیئر تجزیہ کاروں کے مطابق اس کی وجہ سے معیشت کی ترقی میں تقریبا ایک فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائنانس اینڈ ڈیویلمپنٹ سے وابستہ زینگ گانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا۔ یہ وائرس نمونیا کے طرز پر سانس کے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔
اس وائرس سے متاثر افراد کی تصدیق دنیا کے ڈیڑھ درجن ممالک میں ہو چکی ہے جن میں جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، نیپال، ویت نام، سعودی عرب، سنگاپور، امریکا، فرانس اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر متاثرین یا تو چینی افراد ہیں یا وہ لوگ جو حال ہی میں چینی شہر ووہان گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C