چین نے دو امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی
👁️ 94 بار دیکھا گیا
چین نے دو امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی) چین نے تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے والی دو امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور ریتھیون پر تجارت اور سرمایہ کاری کی پابندیاں لگا دی ہیں۔ یہ کمپنیاں فوجی سازو سامان تیار کرتی ہیں۔ چین دعویٰ کرتا ہے کہ تائیوان اس کا علاقہ ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کمپنیوں کو چین میں سامان درآمد کرنے یا ملک میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لاک ہیڈ مارٹن یا ریتھیون پران پابندیوں کا کیا اثر پڑ سکتا ہے۔
امریکہ نے بھی چین کو ملٹری سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی زیادہ تر فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے، لیکن کچھ فوجی کانٹریکٹرز کے ایرو اسپیس اور دیگر شعبوں میں شہری کاروبار بھی ہیں۔
پچھلے کچھ عرصے سے صدر شی جن پنگ کی حکومت نے جزیرے کے قریب لڑاکا طیارے اور بمبار طیارے اڑا کر اور سمندر میں میزائل داغ کر ، تائیوان کو دھمکانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
امریکہ کے تائیوان کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں لیکن وہ وسیع تجارتی اور غیر رسمی روابط رکھتا ہے۔ واشنگٹن وفاقی قانون کے تحت اس بات کو یقینی بنانے کا پابند ہے کہ جزیرے کی حکومت کے پاس اپنے دفاع کے ذرائع موجود ہوں۔
امریکہ تائیوان کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C