چین نے کورونا وائرس ویکسین کی طبّی آزمائش شروع کردی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
چین نے کورونا وائرس ویکسین کی طبّی آزمائش شروع کردی
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے طبی آزمائش (کلینیکل ٹرائل) کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ویکسین کی آزمایش میں 18 سے 60 برس کی عمر کے 108 افراد کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے الگ الگ مقدار میں ویکسین دی جائے گی۔ ان تمام افراد کا تعلق چین کے شہر ووہان سے ہے جہاں گزشتہ برس سب سے پہلے یہ وائرس سامنے آیا تھا۔
وائرس کے باعث پھیلنے والی عالم گیر وبا کے بعد دنیا بھر کے سائنس دانوں میں اس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے کی دوڑ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے سیاٹل میں ممکنہ ویکسین کی تیاری کے لیے آزمائش کا آغاز کیا گیا تھا۔
تاحال دنیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین یا اس کے علاج کے لیے دوا نہیں بنائی جاسکی ہے۔ چین کے مقامی اخبار میں شایع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ چین ویکسین بنانے کی جنگ میں شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
امریکا نے اس سلسلے میں 16 مارچ کو اعلان کیا تھا اور چین نے بھی اسی روز اپنی کوششوں کا آغاز کیا۔ 17 مارچ کو چین کی کلینیکل ٹرائل رجسٹری کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین پر تحقیق کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے حتمی نتائج کے لیے 18 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3650 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C