چین: چاقو کے وار سے 39 بچے شدید زخمی
👁️ 146 بار دیکھا گیا
چین: چاقو کے وار سے 39 بچے شدید زخمی
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں سفاک ملزم نے اسکول پر حملہ کردیا، چاقو کے پے درپے وار سے 39 بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کچھ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چین کے شہر ’ویژاؤ‘ میں پیش آیا، صبح 8 بجے کے قریب ملزم نے اچانک تیز دھار آلے سے بچوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کی شناخت ظاہر کردی۔ پچاس سالہ ’لی ژیاؤنمن‘ نامی ملزم مذکورہ اسکول میں ہی بحیثیت سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کس بنیاد پر کیا گیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ملزم کو گرفتار کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں اسکول پرنسپل اور ایک گارڈ بھی شامل ہے، بچوں سمیت تمام زخمیوں کو مقام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ اس حملے کی وجہ ذہنی بیماری بھی ہوسکتی ہے، تحقیقات سے پہلے واقعے کو دہشت گردی نہیں کہا جاسکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C