چینی سرحد کے قریب لداخ میں بھارتی ٹینک دریا میں غرقاب، 5 فوجی ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
چینی سرحد کے قریب لداخ میں بھارتی ٹینک دریا میں غرقاب، 5 فوجی ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) بھارتی فوج کے کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک فوجی مشق کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث پیش آیا۔
ہفتے کی صبح ایک بھارتی عسکری ٹینک چین کی سرحد کے قریب لداخ میں دریا پار کرتے ہوئے غرقاب ہو گیا اور اس میں موجود پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے بھارتی فوج کے کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک فوجی ٹریننگ کے دوران دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے باعث پیش آیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ساسر برانگسا میں چین اور بھارت کے درمیان موجود لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب پیش آیا۔
بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک “افسوس ناک حادثہ” ہے اور اس میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں قوم ان سپاہیوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
https://x.com/rajnathsingh/status/1806937228825837680?t=KLRoDja6pvUsgxrjemft7A&s=19
لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کے مابين مئی 2020ء میں جھڑپیں ہوئی تھیں، جن میں 20 بھارتی اور چار چینی سپاہی ہلاک ہو گئے تھے۔ تب ہی سے اس سرحد پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان دونوں ممالک نے فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد وہاں تعینات کی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 442 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 455 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 835 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C