13/October/2026

ڈی آئی خان : کلاچی میں گھر پر ڈرون حملہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈی آئی خان : کلاچی میں گھر پر ڈرون حملہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

ڈی آئی خان : کلاچی میں گھر پر ڈرون حملہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع گاؤں کوٹ سلطان میں مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے ایک گھر پر بارود سے بھرا گولہ گرایا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور کمسن بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک بچی کی موقع پر ہلاکت کی بھی اطلاع ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ 12 اکتوبر 2026 کو شام تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ زخمیوں میں 55 سالہ حبیب الرحمن، ان کے 24 سالہ بیٹے اکرام اللہ، 50 سالہ اہلیہ رابعہ بی بی، 25 سالہ بہو سلمیٰ، 20 سالہ بیٹی سائرہ اور 12 سالہ شمروزہ بی بی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے مفتی محمود میموریل ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولہ گرنے کے واقعے کی نوعیت، اس کے ماخذ اور بچی کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C