ڈی جی آئی اے ای اے کا شام میں کئی ٹن جوہری مواد کی موجودگی کا انکشاف
👁️ 134 بار دیکھا گیا
ڈی جی آئی اے ای اے کا شام میں کئی ٹن جوہری مواد کی موجودگی کا انکشاف
دمشق(ڈیلی اردو) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں کئی ٹن جوہری مواد موجود ہے، جسے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رافائل گروسی نے دمشق کے دورے کے دوران بتایا کہ ایجنسی کے معائنہ کاروں نے دو مقامات کا جائزہ لیا، جن میں ایک دیر الزور میں واقع ہے جبکہ دوسرا وہ مقام ہے جس کے بارے میں شام نے حال ہی میں ایجنسی کو اطلاع دی تھی۔
گروسی کے مطابق شام کی جانب سے غیر اعلانیہ مقام اور وہاں موجود مواد سے متعلق معلومات فراہم کرنا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریافت ہونے والا جوہری مواد سابق صدر بشار الاسد کے دور سے متعلق ہے اور اسے بین الاقوامی نگرانی میں رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بتایا کہ دمشق نے 17 جولائی کو رضاکارانہ طور پر ایجنسی کو خفیہ مقام پر موجود مواد کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ان کے مطابق تکنیکی جائزوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مواد خطرناک نوعیت کا نہیں اور ایجنسی کی نگرانی میں شام کے پاس رہے گا۔
رافائل گروسی نے دیر الزور کے اس مقام کا بھی دورہ کیا جو تقریباً 18 سال سے بند ہے۔ اسرائیل نے 2007 میں اس مقام پر فضائی حملہ کیا تھا، جبکہ جوہری توانائی ایجنسی نے 2011 میں اسے ممکنہ طور پر جوہری ری ایکٹر قرار دیا تھا جس کی تعمیر میں شمالی کوریا کی معاونت کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
گروسی کے مطابق تازہ دریافتیں شام کے سابق جوہری پروگرام سے متعلق ایجنسی کے دیرینہ شکوک کو تقویت دیتی ہیں، جبکہ دیر الزور میں مزید کھدائی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C