ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعات
👁️ 91 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعات
ڈی آئی خان + خار(ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جبکہ ایک راکٹ شہری آبادی پر گرنے سے تین بچے زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے ڈی ایس پی محفوظ رہے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اسی ضلع کی تحصیل کلاچی کے علاقے نیا گڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے سویلین گاڑیوں میں سوار سیکیورٹی اہلکاروں کی خفیہ ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ایک دہشتگرد کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا دہشتگرد زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو ہتھیار، ایک میموری کارڈ اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے۔
دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ لغڑئی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک راکٹ قریبی آبادی پر جا گرا، جس کے نتیجے میں تین معصوم بچے زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C