ڈیرہ اسماعیل خان: سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغوا کا مقدمہ درج، افغانستان منتقل کیے جانے کا خدشہ
👁️ 140 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغوا کا مقدمہ درج، افغانستان منتقل کیے جانے کا خدشہ
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہفتے کی شب اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
ہفتے کی شب پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہنگامی اجلاس میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سمیت خیبرپختونخوا کے انتظامی حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شب نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے ٹانک روڈ پر اغوا کر لیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس افسر طاہر محمود ستی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں میں پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو گرہ محبت اڈہ سے اغوا کیا گیا۔ گرہ محبت ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع ہے۔
پولیس عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اغوا کاروں نے بعد میں سیشن جج کے محافظ اور گاڑی کو چھوڑ دیا۔
سیشن جج کے ڈرائیور کے مطابق 25 سے 30 دہشت گردوں نے گھیرا ڈالا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ دہشت گرد کئی موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے جج کی گاڑی کو گرہ محبت کے قریب گھیرے میں لے کر ساتھ لے گئے۔
ڈرائیور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے انتظامیہ کے نام اپنے رشتہ داروں اور خواتین کی جیلوں سے رہائی کا پیغام دیا ہے۔
پولیس حکام نے سیشن جج کو وزیرستان کے راستے افغانستان منتقل کیے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ سیشن جج کے اغوا کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دو مختلف علاقوں میں مبینہ عسکریت پسندوں نے کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے جج کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو مغوی جج کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر پختونخوا کے دیگر جنوبی علاقوں میں دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں اضافے نے نہ صرف عام لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ یہ واقعات خیبر پختونخوا حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C