ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک
👁️ 340 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں پولیس جوانوں، اہل تشیع اکابرین سمیت ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ایس پی سی ٹی ڈی افتخار علی شاہ، ایس پی سٹی علی حمزہ، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان اور ڈی ایس پی پروآ سردار عالمگیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور ڈیرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ پروآ کی حدود میں سکندر روڈ نزد ڈرین دیہہ بھڑکی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی (بالی کھیارہ گروپ) کے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کی شناخت رشید ولد عالم شیر سکنہ چھجڑی اور رفیع الدین ولد عبدالرحمان سکنہ لاڑ ماہڑہ کے ناموں سے ہوئی۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود برآمد ہوا، جن میں ایک کلاشنکوف، تین میگزین، 55 کارتوس 7.62 بور، دو دستی بم، ایک راکٹ لانچر، چار راکٹ شیل اور چار راکٹ بوسٹر شامل ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں، اہل تشیع اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C