ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
👁️ 218 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار شہید
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ سٹی کی حدود میں نجی سکول کے قریب گلی قریشیانوالی میں سی ٹی ڈی اہلکار محمد کامران کو موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واقعے کی اطلاع پر اے ایس پی سٹی ناصر محمود اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید سی ٹی ڈی اہلکار محمد کامران پر نامعلوم دہشت گردوں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔
سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے ۔
شہید اہلکار محمد کامران کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر رائوعمران سرتاج، ڈی آئی جی دارعلی خٹک اور ڈی پی او ڈیرہ نے شرکت کی۔
سی ٹی ڈی کے اہلکار پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 374 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 343 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3461 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C