ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
👁️ 109 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے بم کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر کو بھی طلب کرلیا اور عنایت اللہ ٹائیگر نے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی ایف سی بھی اس وقت ڈیرہ شہر میں تھے۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کینٹ، صدر، یارک، پروآ اور بندکورائی میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 18 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد کلاشنکوف، 3 عدد رائفل، 5 بندوق، 3 پسٹل اور 209 کارتوس شامل ہیں۔
پولیس نے 175 کرایے کے مکانات اور 36 ہوٹلوں کو چیک کیا جبکہ ایک گھر کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
پانچ حساس مقام کی سیکیورٹی ایکٹ کے تحت انتظامات مکمل نہ ہونے پر مقدمات درج کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C