ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 6 افراد ہلاک، 31 زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 6 افراد ہلاک، 31 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعے کو بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1720366428673753417?t=qv6sM6dcUwJk3h_jVGolRg&s=19
ڈی آئی خان کے ٹانک اڈے میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے عام شہری بتائے جاتے ہیں جب کہ زخمیوں میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ریسکیو 1122 کے عہدیداروں کے مطابق بم دھماکہ نمازِ جمعہ سے چند منٹ قبل پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم یا بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ضلعی پولیس افسر یا کسی بھی ذمے دار عہدیدار نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کا قافلہ پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹکواڑہ چیک پوسٹ کے لیے جا رہا تھا کہ ٹانک اڈہ کے قریب پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے اور بعد میں شہر کے مصروف ترین علاقے ٹانک اڈا اور گرد و نواح میں نامعلوم افراد نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے صحافی نثار بیٹنی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں کرفیو جیسی غیر اعلانیہ صورتِ حال نافذ ہے۔
ڈی آئی خان پریس کلب کے صدر یاسین قریشی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ریسکیو 1122 اور ڈاکٹروں نے اس دھماکے میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے مگر زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
یاسین قریشی نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک جانے والی گاڑیوں کے اڈے کے قریب ایلیٹ پولیس فورس کی نفری لے جانے والی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس عہدیداروں بالخصوص ضلعی پولیس افسر نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دھماکے کے بعد مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C