ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1643195910485323776?t=5fDbaNOP25Ec9D2rf5lDzw&s=19
تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں واقع علاقہ کوٹ عیسی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی دفاعی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد موقع پر مارا گیا جس کی شناخت انصر ولد گل رحمن کے نام سے ہوئی جبکہ 2 دہشتگرد مقابلے میں زخمی ہوئے اور نزدیکی جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس کانسٹیبل الیاس زخمی ہو گیا جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مارا جانیوالا دہشت گرد انصر درابن چیک پوسٹ پر حملے سمیت متعدد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد سے برآمد ہونیوالی SMG کانسٹیبل حضرت حسین کی تھی جو درابن چیک پوسٹ پر حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C