21/October/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی استرانہ گروپ کے 5 دہشت گرد ہلاک

👁️ 553 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی استرانہ گروپ کے 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی استرانہ گروپ کے 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے استرانہ گروپ کے خلاف ڈرون کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی تھانہ کھوئی بہارہ کی حدود میں پورتہ رمک چیک پوسٹ کے قریب کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد ڈرون حملہ کیا گیا۔ کارروائی میں دہشتگردوں کا خفیہ کمپاؤنڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دو کی شناخت ہوچکی ہے جن میں شیر از ولد نصیر احمد اور زاہد ولد سید نور شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق قوم استرانہ، علاقہ کھوئی بہارہ سے بتایا جاتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی کے استرانہ گروپ سے وابستہ تھے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی زخمی یا فرار ہونے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا جا سکے۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں نگرانی اور فالو اپ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C