ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
👁️ 820 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق واقعہ تھانہ چودوان کی حدود میں پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس موبائل کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر فقیر محمد اور کانسٹیبل وزیر خان ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں حالیہ عرصے کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C