کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک، تین زخمی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ سے افغان اہلکار ہلاک، تین زخمی
کابل (ڈیلی اردو/اے پی) افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر مقامی سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں افغان فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق جرمن ملٹری نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر پیر کی صبح پیش آیا۔
جرمن ملٹری کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے کے بعد امریکی اور جرمن فوج کے اہلکاروں نے بھی مقامی سیکیورٹی فورسز کی معاونت کی اور جوابی کارروائی میں حصہ لیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں غیر ملکی افواج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے شمالی دروازے پر فائرنگ کرنے والے کون تھے اور ان کا مقصد کیا تھا۔
واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر سیکیورٹی کے لیے طالبان کے جنگجو تعینات ہیں۔ تاہم پیر کی صبح پیش آئے واقعے کے دوران طالبان کے جنگجوؤں نے غیر ملکی افواج پر کوئی فائرنگ نہیں کی۔
کابل ایئرپورٹ کے باہر پیش آنے والا واقعہ ایسے موقع پر رپورٹ ہوا ہے جب اتوار کو ہی امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم داعش ایک بڑا خطرہ ہے۔
کابل میں موجود امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ داعش کے خطرے کے پیشِ نظر کابل ایئرپورٹ کی جانب سفر سے گریز کریں۔
کابل ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں اتوار کو ہی ہنگامہ آرائی کے واقعات سامنے آئے تھے جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پندرہ اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے اب تک ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ چکے ہیں اور ہزاروں اب بھی ملک چھوڑںے کے خواہش مند ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8906 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4733 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2523 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C