کابل میں خواتین کا احتجاج، طالبان کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
کابل میں خواتین کا احتجاج، طالبان کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے ایک احتجاج میں شامل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور خواتین کو احتجاج کے مقام سے جانے پر مجبور کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی کابل میں ایک ہائی اسکول کے باہر 6 خواتین پر مشتمل ایک گروپ لڑکیوں کی سیکنڈری اسکولز میں واپسی کا مطالبہ کررہا تھا۔
Taliban disperse women's rights protesters with gunfire in Kabul.
The Taliban fired shots into the air and pushed back protesters, @AFP journalists witnessedhttps://t.co/bCWamuWsUu pic.twitter.com/bH6rNGWaS9
— AFP News Agency (@AFP) September 30, 2021
ان میں سے 2 خواتین نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر نعرے درج تھے ’ہمارے قلم نہ توڑو، ہماری کتابیں نہ جلاؤ، ہمارے اسکولز بند نہ کرو‘ جسے بعد میں طالبان محافظوں نے ان سے چھین لیا۔
جب خواتین مظاہرین نے احتجاج کو جاری رکھنے کی کوشش کی تو انہوں نے ان کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ ایک غیر ملکی صحافی کو رائفل سے مارا اور فلم بندی سے روک دیا گیا۔
اے ایف پی کے صحافیوں نے دیکھا کہ ایک طالبان جنگجو نے اپنے خودکار ہتھیار سے ہوا میں گولی چلائی۔
جس پر ’افغان خواتین رضاکاروں کی خودکار تحریک‘ نامی گروپ سے تعلق رکھنے والی مظاہرین نے اسکول میں پناہ لے لی۔
طالبان محافظ مولوی نصرت اللہ، جنہوں نے اس گروپ کی قیادت کی اور خود کو کابل میں اسپیشل فورسز کا سربراہ بتایا، کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ’اپنے احتجاج کے سلسلے میں سیکیورٹی حکام کے ساتھ تعاون نہیں کیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن پہلے سیکیورٹی اداروں کو مطلع کرنا چاہیے تھا۔
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک بھر کے شہروں میں متعدد ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین پیش پیش تھیں، ہرات میں ایسی ہی ایک ریلی میں 2 افراد مارے گئے تھے۔
تاہم حکومت کی جانب سے مظاہروں کو غیر قانونی قرار دینے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ’سخت قانونی کارروائی‘ کے انتباہ کے بعد سے احتجاج میں کمی آئی ہے۔
لڑکیوں کو سیکنڈری اسکولز جانے سے روکنے کے اقدام کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں، طالبان شرعی قانون کی سخت تشریح پر عمل کرتے ہیں جو مردوں اور عورتوں کو الگ کرتا ہے اور کام تک خواتین کی رسائی کو بھی کم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے کلاس رومز میں واپس آنے سے پہلے انہیں درست صورت حال قائم کرنے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے بہت سے افغان شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C