کابل میں داعش کا ملٹری ہسپتال پر حملہ، بدری فورس کے سربراہ سمیت 25 افراد ہلاک، 50 زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کابل میں داعش کا ملٹری ہسپتال پر حملہ، بدری فورس کے سربراہ سمیت 25 افراد ہلاک، 50 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل کے سردار محمد داؤد خان ملٹری ہسپتال میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا۔ اس دورام ملٹری اسپتال کے قریب دھماکے بھی ہوئے جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
غیرملکی رپورٹس کے مطابق داعش کے حملے میں بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی مارے گئے ہیں۔
مولوی حمداللہ رحمانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مولوی حمداللہ رحمانی کابل میں بدری فورس 313 کے سربراہ تھے اور 15 اگست کو وہ پہلے طالبان رہنما تھے جو صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے۔
سردار محمد داؤد خان ہسپتال 400 بستروں پر مشتمل افغانستان کا بڑا ملٹری ہسپتال ہے، اس سے قبل اس ہسپتال کو 2011 اور 2017 میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8923 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1973 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C