کابل: پاکستانی فضائی حملوں میں 5 ہلاک، 40 زخمی
👁️ 264 بار دیکھا گیا
کابل: پاکستانی فضائی حملوں میں 5 ہلاک، 40 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی دوپہر دو فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں کے بعد شہر کی فضا میں سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جبکہ طالبان حکام نے متاثرہ چند سڑکیں عارضی طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر دی ہیں۔
کابل کے ایمرجنسی سرجیکل سینٹر کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار چکے تھے، اور زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اور ان تمام اہداف کا انتخاب شہری آبادی سے الگ تھلگ مقامات میں کیا گیا تھا۔ تاہم تاحال نہ تو پاکستانی فوج اور نہ ہی طالبان حکام نے کابل میں مبینہ فضائی حملوں کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ "ہمارے پاس افغانستان کے کسی بھی حصے پر بمباری کرنے کی صلاحیت ہے"، لیکن انہوں نے حملوں کی تصدیق یا تفصیلات نہیں بتائیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ کابل کے نواح میں ایک آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹا جس کے باعث آگ لگی، اور شہری پریشان نہ ہوں۔
افغان طالبان نے الزام بھی لگایا کہ جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، جن میں ایک رہائشی گھر اور بازار نشانہ بنا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 496 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8972 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C