کارگل کی جنگ میں پاک فوج نے ہمارا بہت نقصان کیا: بھارتی جنرل کا اعتراف
👁️ 104 بار دیکھا گیا
کارگل کی جنگ میں پاک فوج نے ہمارا بہت نقصان کیا: بھارتی جنرل کا اعتراف
نئی دہلی (ڈیلی اردو) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر جنرل بخشی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں کے مابین پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی۔
What Pakistan did to India and her army on Kargil… pic.twitter.com/etPaO2KpcQ
— Adeel Raja (@adeelraja) August 20, 2019
اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا کہ دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں ہماری جو پہلی پلٹن گئی وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی۔دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا بنکرز میں بنتا تھا اور یہاں تک کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کو لیٹرین بھی بنکرز کے اندر ڈبوں میں کر کے باہر پھینکنی پڑتی تھی۔ کیونکہ دشمن سر کے اوپر ہوتا تھا اور چوبیس گھنٹے فائر ہوا تھا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔اس کے بعد مہار پلٹن آئی اْس کا بھی بہت نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں، ہمارا ایک جگہ بی ایس ایف کا پوسٹ تھا جب میں بٹالین کمانڈر میں چارج لیا اور اس پوسٹ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں تباہی پھری ہوئی تھی، تمام بنکرز تباہ ہو چکے تھے اور سارے کے سارے بی ایس ایف کے جوان وہ ریورس پر تھے۔
پوسٹ پر آگے کی جانب ایک بنکرز رہ گیا تھا جہاں ہمارا ایک حوالدار تھا جس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔
میرے دریافت کرنے پر اْس نے بتایا کہ سر ہماری بہت زیادہ بے عزتی ہوئی، پاکستان اپنی ائیرڈیفنس گن کی توپ لے آیا جس کی رینج میری توپ سے زیادہ ہے۔ پاکستان نے فائر کیا تو یہاں ہمارے پاس سو کے قریب جو مٹی کے تیل کے بیرل تھے وہ سب کے سب جل گئے۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے لڑکے گھبرا گئے اور آگے کی طرف صرف وہ حوالدار ہی تھا۔
حوالدار نے بتایا کہ پاکستانیوں نے ہمیں اچھی طرح مار لگا کر اپنے اپنے بنکرز سے نکل کر چھت پر بھنگڑا کیا اور ہماری بہت بے عزتی ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C