کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا عید الاضحیٰ پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان
👁️ 48 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا عید الاضحیٰ پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک بیان کے مطابق اس نے ’پاکستانی عوام کے مطالبے‘ پر فائر بندی کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔2021ء کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ اس ممنوعہ عسکریت پسند گروہ نے فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کے روز کیا گیا۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ آج پیر کے روز منائی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ طالبان کی جانب سے فائر بندی کے اعلان سے عام شہریوں کو اس تحریک کے عسکریت پسندوں کی طرف سے مسلح حملوں کے خوف کے بغیر یہ اہم اسلامی تہوار منانے کا موقع میسر آئے گا۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان یا ٹی ٹی پی افغان طالبان سے الگ ایک گروپ ہے لیکن یہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہیں۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ‘پاکستانی عوام کے مطالبے‘ پر اس جنگ بندی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹی پی نے کہا کہ اگر سکیورٹی فورسز نے کوئی کارروائی کی، تو اس کے جنگجو اپنا دفاع کریں گے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے دو دہائیوں بعد انخلا اور افغان طالبان کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں اپنی کارروائیوں میں تیزی لانے کا حوصلہ ملا ہے۔
2021ء کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ ٹی ٹی پی نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ پہلی جنگ بندی 2022 میں ختم ہوئی تھی، جس کے بعد سے پاکستانی طالبان اپنے حملے تیز کر چکے ہیں۔ ان حملوں کا ہدف زیادہ تر ملکی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے حملوں کی وجہ سے پاکستانی حکومت اور افغان طالبان کے مابین تعلقات میں کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔ اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کےزیادہ تر رہنما افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے، لیکن اس الزام کو ٹی ٹی پی اور افغان طالبان دونوں ہی مسترد کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C