کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف کارروائی کے مطالبے پر کابل کا ردعمل ’مایوس کن‘ ہے، دفتر خارجہ
👁️ 42 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف کارروائی کے مطالبے پر کابل کا ردعمل ’مایوس کن‘ ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد کی جانب سے دہشت گرد گروپوں بالخصوص افغانستان میں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر افغان طالبان کے ردعمل پر دفتر خارجہ مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفینگ کے دوران افغانستان میں ان دہشت گرد گروپوں کی موجودگی اور سرگرمیوں پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے خدشات پر زور دیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں خفیہ ٹھکانے ہیں، پاکستان کو ان کی مستقل موجودگی پر سنگین تحفظات ہیں، اور یہ پاکستان میں مسلسل حملے کر رہے ہیں جس سے جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بیان پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان سامنے آیا ہے، طالبان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے اسلام آباد میں مایوسی بڑھ رہی ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد حملوں میں ملوث ہیں۔
افغان طالبان کی جانب سے حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ابتدائی کوششوں کے باوجود بات چیت ناکام ہو گئی ہے، جس سے تناؤ کی صورتحال بڑھی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے افغانستان میں مقیم کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر، نتیجہ خیز کارروائی کے پاکستانی مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ اب تک ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر بہت مایوس ہیں کہ ہم نے اس قسم کے نتائج نہیں دیکھے جس کی ہمیں افغان حکام کی جانب سے توقع ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کے ردعمل میں پاکستان حکام نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سختیاں، ’ ایک دستاویز کے نظام’ کا نفاذ شامل ہے، اس نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے افغان شہریوں کو عارضی پاس کے ذریعے پاکستان میں داخلے کا خاتمہ کر دیا ہے۔
تاہم ممتاز زہرہ بلوچ نے کابل کے ساتھ مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا، ہم سمجھتے ہیں کہ رابطے کو جاری رہنا چاہیے اور ہم افغان حکام کو ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے لیے متاثر کرتے رہیں گے۔
پاکستانی مطالبات پر افغان طالبان کا ردعمل دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کے مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم عنصر ہوگا۔
غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کی حکومتی مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر ملک سے جانے والے افغان شہریوں کی تعداد کے حوالے سے حکومت مطمئن ہے، جبکہ جبری طور پر بھیجے جانے والی کی تعداد رضاکارانہ جانے والوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C