کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا اکاوئنٹ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
👁️ 144 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا اکاوئنٹ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا اور مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نعیم، ایوب، محمد حسین، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر، حمزہ شیخ، غلام شبیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اپ لوڈ کر رہے تھے۔
گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے تھے۔
خیال رہے کہ عسکریت پسند تنظیم کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا اور مظاہرین کی بڑی تعداد کامونکی میں موجود ہے۔
عسکریت پسند تنظیم کے احتجاج کے ساتویں روز مظاہر ین کے مارچ کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کامونکی میں متعدد کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارے نہیں کھل سکے۔
شہر اور جی ٹی روڈ پر کاروباری مراکز نجی اور سرکاری سکول بند کرا دیئے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دکانیں ریسٹورنٹس بھی بند کرا دیئے گئے ہیں۔
دریائے چناب پل کے قریب جی ٹی روڈ پر خندق کھودی گئی ہے اور کنٹینر بھی رکھے گئے ہیں جب کہ وزیر آباد سے سیالکوٹ جانے والی سڑک کی کھدائی کرکے دونوں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف سادھوکی کے مقام پر کھودے گئے گڑھوں کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ حکومت نےعسکریت پسند تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب بھر میں دو ماہ کے لیے رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C