کامرہ: پاکستان نے تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کردیے
👁️ 114 بار دیکھا گیا
کامرہ: پاکستان نے تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کردیے
کامرہ (ڈیلی اردو) پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے نائیجیرین ایئر فورس کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی فضائیہ کو ایک پروقار تقریب کے دوران 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے باضابطہ طور پر حوالے کر دیے۔
PAC Kamra, formally handed over 03 JF-17 acft to Nigerian Air Force, during a graceful ceremony held at Makudri, Air Base, to mark the 57th anniversary of Nigerian Air Force. pic.twitter.com/Z5PrF2yV3W
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) May 21, 2021
تقریب میں نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ر) بشیر مگاشی نے نائیجیرین صدر کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی کو تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
NAF DAY 2021 ENDS WITH INDUCTION OF JF-17 MULTI-ROLE
THUNDER AIRCRAFThttps://t.co/TmxRbdXyYC pic.twitter.com/y0mpBwPABP— Nigerian Air Force (@NigAirForce) May 20, 2021
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ‘ہم سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کے لیے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاک فضائیہ سے حاصل کیے گئے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضائیہ میں شمولیت پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں’۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایئر مارشل سید نعمان علی نے کہا کہ آج کی تقریب نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں برادر ممالک مضبوط فوجی تعاون اور باہمی اعتماد کی تاریخی وابستگی رکھتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے کی شمولیت سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی، منفرد جنگی صلاحیتوں کے حامل فائٹر طیاروں کی یہ کھیپ نائیجیریا کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
انہوں نے نائیجیریا کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فضائیہ اور پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ مستقبل میں بھی نائیجیرین فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون رہیں گے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا نے پاکستان سے حاصل کردہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے ہیں۔
جے ایف 17 تھنڈر طیارے
نئی خصوصیات اور جدید آلات سے آراستہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔
چین کے ٹیکنیشنز کی مدد سے پاکستان میں تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر کم وزن ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان طیاروں کی تیاری کا آغاز 1999 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی آزمائشی پرواز 2003 میں کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26300 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15547 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7423 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5183 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C