کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
👁️ 165 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
کراچی(ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز سندھ اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے گلبائی، شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ دہشتگرد نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر اضافی نفری طلب کی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ دہشتگرد مارا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم دہشتگرد گروہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کی شناخت اور سابقہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
ادھر کراچی کے جمالی پل کے قریب بھی سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت 24 سالہ ساجد ولد نیاز ولی کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں واقعات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ہلاک افراد کے ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C