کراچی : سی ٹی ڈی کی کاروائی ، فائرنگ تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک
👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی : سی ٹی ڈی کی کاروائی ، فائرنگ تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک
کراچی(ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا، جس کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج راجا عمر خطاب نے بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں زعفران اور قدرت اللہ کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ہلاک دہشت گرد زعفران کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی۔
آپریشن کے بعد مکان سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی رائفلیں اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور اب مکان کے مالک اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C