کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا پولیس افسر گرفتار، دستی بم برآمد
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا پولیس افسر گرفتار، دستی بم برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق را کے لیے کام کرنے والا کراچی پولیس اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔
گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے، ملزم اہلکار ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ہے۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کیجانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اور ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے ، اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار اہلکار سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کا گروپ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتا ہے، محمود صدیقی نامی شخص کو بھارتی ایجنسی ماہانہ رقم فراہم کرتی ہے پھر یہ رقم کراچی میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بھیجی جاتی ہے۔
گذشتہ ماہ سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ دہشت گردوں نے شہر قائد میں کی جانے والی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔
ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C