کراچی: تبلیغی جماعت کے ارکان سے بھرا ہوا ایک اور ٹرک پکڑا گیا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
کراچی: تبلیغی جماعت کے ارکان سے بھرا ہوا ایک اور ٹرک پکڑا گیا
اسلام آباد (ش ح ط) کراچی پولیس کو چکمہ دینے والے تبلیغیوں سے بھرا مال بردار ٹرک پکڑا گیا۔ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی سے 43 تبلیغیوں کو لے کر مانسہرہ جانے والا مال بردار ٹرک پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اس وقت ہکابکا رہ گئی جب ٹول پلازہ پر چیکنگ کیلئے روکے گئے ایک مال بردار ٹرک کا ڈالہ کھولے جانے پر اس میں سے سازو سامان کے بچائے بستروں سمیت 43 تبلیغی مولوی برآمد ہوئے۔
آرٹلری میدان پولیس نے سول لائن پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مال بردار ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانے کی کوشش ناکام بنادی اور 43 تبلیغی جماعت کے افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تمام افراد مال بردار ٹرک میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار ہو کر مانسہرہ جا رہے تھے جس سے کررونا وائرس پھیلنے کا خطرہ تھا۔ ان لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث کراچی میں پھسنے ہوئے تھے اور اب اپنے آبائی علاقوں کو جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار افراد کے ہمراہ بچے بھی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کی جانب سے روکے گئے ایک ٹرک سے درجنوں کی تعداد میں تبلیغی مولوی برآمد ہوئے تھے، تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ یہ تمام تبلیغی مولوی رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد ملتان میں روپوش ہوگئے تھے۔
رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے ہزاروں پاکستانیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا کرنے اور درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لاک ڈاؤن کےسبب تبلیغی جماعت کے افراد اسی اندازمیں چھپ چھپاکے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت پہلے ہی41 ہزار سے زائد تبلیغی اراکین کو تلاش کرنے میں مصروف ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے انتظامیہ پر حملوں اور قرنطینہ مراکز سے فرار ہونے کی اطلاعات تواتر کے ساتھ موصول ہورہی ہیں اور میڈیا کی زینت بھی بن رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C