کراچی: سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشت گرد ہلاک
👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا مطلوب دہشت گرد ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔
مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشتگرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشت گرد سے پستول برآمد کرلی۔ دہشت گرد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اعظم عرف گنجا کورنگی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کا قریبی ساتھی بھی تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم اعظم 2012 اور 2013 میں یونٹ و سیکٹر کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، اعظم گنجا نے تصویر محل میں پولیس چوکی پر یونٹ انچارج کے حکم پر ایک شخص کو قتل کیا اور 2013 میں سیکٹر انچارج کی ہدایت پر کے ڈی اے افسر جبارمنگی کو قتل کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت: راجستھان میں ریلوے پٹری دھماکے کے الزام میں دو افراد گرفتار، پاکستان میں موجود مبینہ ہینڈلرز سے رابطوں کا دعویٰ
16/November/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی، شہر سے صرف 60 کلومیٹر دور اہم علاقوں پر قبضہ
16/November/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ اور ان کا خاندان ایران کی ممکنہ کارروائیوں کا پہلا ہدف ہیں، امریکی وزیر سلامتی
16/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران امریکا کشیدگی کے دوران تیسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
16/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا ریاض کے ہوائی اڈے اور مالیاتی مرکز پر میزائل حملوں کا دعویٰ، سعودی عرب نے میزائل اور ڈرونز تباہ کرنے کا اعلان کردیا
16/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس ہلاک
15/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26471 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15700 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11998 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9381 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7643 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5653 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C