کراچی سے ایک اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی سے ایک اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سائٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ٹی ٹی پی سوات اور ٹی ٹی پی کراچی ولایہ کے تعلیمی امور کا ذمہ دار ہے، ملزم کو کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد کی شناخت ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگرد کا والد محمد غوث سال 2000 میں افغان جہاد میں مارا گیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا بھائی کفایت اللہ بھی سوات آپریشن کے بعد سے لاپتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی ایتھوپیا میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں، ٹیگرائے میں انٹرنیٹ سروس متاثر
25/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
25/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9181 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5266 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C