کراچی سے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پولیس نے کراچی سے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 3 دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزمان نے چند روز قبل پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ بلوچستان میں حملوں میں تین اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گردوں عدنان، شہزاد اور یاسر کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے۔ ملزمان کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جاتا ہے، جو ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل بلوچستان میں حملوں میں 3 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں اور چند روز قبل انہی ملزمان نے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار حنیف شدید زخمی ہوگیا تھا جوکہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ملزمان انتہائی منظم انداز میں وارداتیں کرتے ہیں، ان میں ریکی کرنے والا اور کارروائیاں کرنے والا گروپ الگ الگ ہے۔
ملزمان نے 31 مارچ 2022ء کو حب ریور روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر واردات کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا تھا۔ انہی ملزمان نے 24 دسمبر 2022ء کو مواچھ گوٹھ پل پر واردات کے دوران 2 افراد فرید احمد اور محمد فرحان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بینک ڈکیتیوں، پٹرول پمپ لوٹنے اور گھروں میں ڈکیتی کے علاوہ متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں اور ان کے 3 ساتھی فرار ہیں۔ تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11849 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5216 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C