کراچی: مذہبی رہنما مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 71 بار دیکھا گیا
کراچی: مذہبی رہنما مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں مولانا سلیم کھتری کے ہلاکت میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق تعلق ایرانی عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے۔
کراچی میں مولانا سلیم کھتری کے قتل میں ملوث ایرانی عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو جعفر طیار اور رضویہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔#ZainabiyounBrigade #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) April 6, 2023
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو جعفرطیار اور رضویہ سے گرفتار کیا گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم فرقہ پرست گروہ کی زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیئے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔
پولیس یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان ملزمان نے پڑوسی ملک ایران سے تربیت حاصل کی۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C