کراچی میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحافیوں کا احتجاج
👁️ 142 بار دیکھا گیا
کراچی میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صحافیوں کا احتجاج
کراچی (ڈیلی اردو) میڈیا ہاؤسز اور مختلف اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی میدان میں آگئی اور ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا آغاز کردیا گیا۔
ایک روز قبل کراچی کے احتجاجی کیمپ اور دھرنے میں صحافتی تنظیموں، ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دھرنے کے شرکاء ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اُٹھائے شدید نعرے بازی کرتے رہے، بعدازاں مظاہرین نے دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز میں کارکنوں کے مسلسل استحصال پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔
جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پارلیمنٹ ہاؤس سمیت پورے ملک میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔
گذشتہ روز اسلام آباد میں بھی صحافیوں نے میڈیا ہاؤسز اور مختلف اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں غیر معمولی تاخیر اور کٹوتی پر مظاہرہ کیا جبکہ آج کراچی میں دوبارہ مظاہرہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C