کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا ہلاک
کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی دہشت گردوں کے حملے میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب سی ٹی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سید علی رضا کو نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ڈی ایس پی علی رضا کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی بھی ہوا۔
ڈی ایس پی علی رضا ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے۔
پولیس کے مطابق علی رضا کو دو ملزمان نے نشانہ بنایا، ایک نے اجرک اوڑھ رکھی تھی، حملہ آور دو ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ علی رضا پر حملے کے مقام سے نائن ایم ایم پسٹل کی 11 گولیوں کے خول ملے ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
25/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5265 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C