کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کی ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی شرقی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کامران چورنگی کے قریب پاکستان رینجرز کے اہلکار ٹائر پنکچر کی دوکان پرگاڑی کے ٹائر میں ہوا بھروا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے جنہوں نے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے کھلے پاکر کریکر گاڑی کے اندر پھینکا اور فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کریکر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں موجود رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوگیا جب کہ کریکر حملے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا۔
تنویر عالم اوڈھو کے مطابق یہ کسی مسلح گروپ کی شرارت ہوسکتی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فارنزک کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی لے جارہے ہیں جب کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے بھی کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔
https://twitter.com/Sindhudesharmy/status/1270743124172775425?s=19
دوسری جانب کالعدم تنظیم سندھو دیش روولیوشنری آرمی نے رینجرز گاڑی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سوڈھو سندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں دو رینجرز اہلکار مارے گئے ہیں اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4664 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C