کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سپاہ محمد سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سپاہ محمد سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل بتایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کافی عرصے سے روپوش تھا اور کراچی میں دوبارہ اپنا نیٹ ورک فعال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے مختلف ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ واردات سے قبل اہداف کی نگرانی اور ریکی کی جاتی تھی۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں، جبکہ حالیہ کارروائی کے بعد بھی اس کے خلاف ایکسپلوسوز ایکٹ، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے مبینہ ساتھیوں اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26273 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15521 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C