کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نےکراچی کے علاقے سچل میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی سندھ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پولیس ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کے دوران کی گئی۔ گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈرز اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے اور اس سے قبل بھی وہ قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ملزم نے ایس آر اے کے کمانڈرز سے ہدایت لے کر دیگر کارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شرتک تک مواد پہنچایا اور نوجوانوں کو ایس آر اے میں شمولیت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔
ملزم حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے ساتھیوں کو اطلاع فراہم کرتا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم ایس آر اے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہرضلع حیدرآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔
ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15585 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11872 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C