کراچی میں فائرنگ: کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے دو افراد ہلاک
👁️ 514 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ: کالعدم تنظیم اہلِ سنت والجماعت کے دو افراد ہلاک
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم شدت پسند تنظیم اہلِ سنت والجماعت سے وابستہ دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب ایک دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت مولانا سید شاہ اویس پیرزادہ اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مولانا اویس پیرزادہ کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر دکان کے سامنے رکے، ان میں سے ایک ملزم نیچے اتر کر دکان میں گیا اور فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C