کراچی میں فائرنگ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی زخمی
👁️ 235 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی زخمی
کراچی (ویب ڈیسک/ ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔
صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے تمام اراکین اسمبلی کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی، کارکنان اور رہنماؤں کی بری تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 109 سے منختب ہونے والے رکن اسمبلی کا علاج جاری ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے خول اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بتایا کہ رمضان گھانچی کے مطابق فائرنگ ٹمبر مارکیٹ کے عہدےدار سلمان سومرو اور اسکے بیٹوں نے کی۔ فائرنگ پانی کی لائن کے تنازع پرکی گئی، پولیس نے ملزم سلمان سومرو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایم پی اے رمضان گھانچی کی حالت خطرے سے باہر ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C