کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک
👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں گلشن معمار موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔
کراچی سپر ہائی گلشن معمار موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور مقتول کی جیب سے پولیس کارڈ نکلا ہے، جس پر سب انسپکٹر عامر علی درج ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابھی اطلاع ملی ہے، تفتیش کے لئے ٹیم جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہے۔
فائرنگ کے نیتجے میں ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر عامر علی کا جسد خاکی انچولی امام بارگاہ پہنچایا گیا، جہاں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں لواحقین، عزیز و اقارب اور ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی سمیت ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی اور ایس پی گلبرگ ڈویژن بلال احمد بھی شریک تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کی میڈیا سے گفتگو
پولیس افسر کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات ٹارگٹ کلنگ ہے یا لوٹ مار کی مزاحمت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ سب انسپکٹر عامر علی صبح اپنے پوتے کی قبر پر حاضری دینے کے بعد واپس فیڈرل بی ایریا گھر کی طرف جا رہے تھے، کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس افسر کو نشانہ بنایا۔
عرفان بہادر نے بتایا کہ عامر علی کو سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جب کہ واردات کے وقت مقتول کے پاس پستول بھی تھا جو ملزمان ساتھ لے گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، اور وہاں سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنزک کے لئے بھیجے جائیں گے، جب کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ بھی کرائی جائے گی۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ واردات کی سمت کا تعین فوری نہیں کیا جاسکتا ہے، واردات لوٹ مار تھی یا ٹارگٹ کلنگ، مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے، بہت جلد پولیس تفتیش میں کامیابی ملے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C