کراچی: نائب صدر جماعتِ اسلامی یوتھ سندھ کی کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک
👁️ 95 بار دیکھا گیا
کراچی: نائب صدر جماعتِ اسلامی یوتھ سندھ کی کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے نائب صدر امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔
رہنما جماعت اسلامی امتیاز پالاری کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے شیعہ مسجد خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلمان حیدر ہلاک ہو گئے۔
ترجمان مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے امتیاز پالاری کی گاڑی پر فائرنگ اور سلمان حیدر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلمان حیدر اور امتیاز پالاری کے ڈرائیور کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ سے حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں سزا دلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سلمان حیدر کا قتل بے امنی پھیلانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنےکی سازش ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے ساتھ ہی امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں امتیاز پالاری پر قاتلانہ حملے کے خلاف دوپہر 3 بجے حیدر آباد پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C