کرم میں آپریشن: فوجی افسران کی ہلاکت میں ملوث 30 سے زائد دہشت گرد ہلاک
👁️ 354 بار دیکھا گیا
کرم میں آپریشن: فوجی افسران کی ہلاکت میں ملوث 30 سے زائد دہشت گرد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم کے علاقوں علی شیرزئی، مسوزئی اور ان کے مضافاتی علاقوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں جانب بھاری جانی نقصان ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ جھڑپوں میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 17 اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث 30 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب دو روز قبل کرم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا تھا، جس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 17 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
مقامی اور سرکاری ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کاظم گروپ کے تقریباً 250 سے 300 دہشت گرد اس علاقے میں موجود ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی عناصر کی جانب سے پناہ اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے ان کے خلاف آپریشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔
ادھر پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مکمل کنٹرول قائم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ جھڑپیں قبائلی علاقوں میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد سامنے آئیں ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C