کرم میں دہشت گردانہ حملہ: اہلِ تشیع باپ اور بیٹی ہلاک، دوسری بیٹی شدید زخمی
👁️ 413 بار دیکھا گیا
کرم میں دہشت گردانہ حملہ: اہلِ تشیع باپ اور بیٹی ہلاک، دوسری بیٹی شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط)پاکستان کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے مخی زئی میں دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اہلِ تشیع برادری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اور اس کی بیٹی ہلاک جبکہ دوسری بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام زاہد حسین ہے، جو اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کے لیے پارہ چنار جا رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پارہ چنار منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ ایک سنی اکثریتی علاقے میں پیش آیا۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب دو روز قبل لوئر کرم کے مہورہ احمد خان کلی میں دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اہلِ سنت چمکنی قبیلے کے چھ افراد کو ہلاک کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد حکومت اور قبائلی مشران نے مبینہ ملزم تجمل حسین کے گھر کو بارودی مواد سے مسمار کر دیا، جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔
حالیہ ایک ماہ کے دوران ضلع کرم میں شدت پسند گروہوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس عرصے میں شیعہ اور سنی تنظیموں نے چار افراد کو اغوا کے بعد ہلاک کیا۔
حکام کے مطابق اس خطے میں ایرانی حمایت یافتہ زینبیون بریگیڈ اور سنی عسکریت پسند گروہ العائشہ بریگیڈ سرگرم ہیں، جنہیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کی حمایت حاصل ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، کرم میں جولائی سے اب تک فرقہ وارانہ فسادات میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے ضلع میں قیامِ امن کی کوششیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں مین شاہراہ پر آمدورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3821 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C